• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغیچی مرزا جان ،واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) النگ دولت کے علاقہ باغیچی مرزا جان یوسی 57کے مکینوں نے 15روز سے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پانی کی بندش پر واسا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور 24گھنٹے میں پلانٹ کی بحالی نہ ہو نے پر واسا ہیڈ آفس شمس آباد کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، مظاہرین سلمان خان، اقبال بھٹہ، ارشاد صدیقی، ملک عاشق، وسیم سپل، حاجی رمضان، ملک وسیم، فیاض، نذیر احمد ، محمد جمیل، سرفراز، محمدمحسن، محمد شادو ، محمد اعظم نے کہا کہ النگ دولت گیٹ کے سیکڑوں مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،متعددبار واسا حکام کو شکایات بھی کیں لیکن کوئی فوری نوٹس نہیں لیا گیا۔
تازہ ترین