• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایران پر حملہ کرنے والے ملک کو میدان جنگ بنا دیں گے‘

ایران پر نئی امریکی پابندیاں، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مسترد کردیں، جبکہ پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیاں امریکی ڈپریشن کی علامت ہیں، ایک ہی ادارے پر بار بار پابندیوں سے ظاہر ہے امریکی دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو خوراک، دواؤں تک رسائی سے محروم کرنا خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر حسین سلامی نے خبردار کیا ہے کہ جس ملک نے بھی ایران پر حملہ کیا اسے میدان جنگ بنا دیں گے، جو اپنے ملک کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے آگے آجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی ملک کو ایران پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے، امید ہے کوئی اسٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔

تازہ ترین