• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان، سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان، سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے جوش وخروش دکھائی دے رہا ہےلیکن پانچ سو والے ٹکٹ کی مانگ زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔توقع ہے کہ پیر سے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی آجائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 سمتبر سے کراچی میں شروع ہو گی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں کھیلی جائے گی۔

کراچی اور لاہور کےتمام میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور ٹکٹس کوریئر سروس کی مخصوص شاخوں پر دستیاب ہیں۔

تازہ ترین