• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الزائمر کے بارے ملکی سطح پرشعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے،طبی ماہرین

لاہور (جنرل رپورٹر)الزائمر کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ اس بیماری کے بارے میں ہمیں ملکی سطح شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔پروفیسر خالد محمود نے بتایا کہ ماہرین دماغ و ذہنی امراض کے مطابق وٹامن بی 12کی کمی،ذیابیطس،فالج، نیند اور غیرصحت مندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے الزائمر کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر محسن ظہیر اورڈاکٹر شاہد مختار نے کہا کہ بے خوابی کی شکائیت، صبح نیند سے بیدار ہوتے ہی سر درد، دن بھر بوجھل رہنا، سوتے ہوئے سانس پھولنا، خراٹے لینا بھی حافظے کی کمزوری کی واضح علامات اور وجوہات ہیں، اسی طرح بعض کیسز میں بلند فشارے خون بھی الزائمر کی وجہ بنتا ہے ۔
تازہ ترین