• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں‘ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ (ن )کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کا کڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان، آغا شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال اعوان ،صدر تحصیل نانا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ، سعد اللہ ترین، عبدالوارث اچکزئی، آصف ایڈووکیٹ طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی، شاہ مسعود کاکڑ، علائوالدین غرشین، لیاقت راجپوت اور طارق گل نے بیان میں صوبائی وزیر بلدیات ،سیکرٹری بلدیات اور کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ جب سے بلدیاتی نظام ختم ہوا پورے صوبے خصوصاً کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ چمن میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کو آوارہ کتوں کے غول در غول عوام پر حملہ آور ہورہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے اب تک کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے لہٰذا اس جانب فوری توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی پی ایس ڈی پی کی مد میں کروڑوں روپے جاری کئے جارہے ہیں، جتنی کرپشن آج ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کی جانب خصوصی توجہ دیں۔
تازہ ترین