• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی، بلال غفارکی شہید میجر عدیل کے گھر آمد

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پی ٹی آئی کے رکن بلال غفار کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق علی زیدی اور بلال غفار نے پاک افغان بارڈر پر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہید میجر عدیل کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ملک کی حفاظت کے لیے جانوں کے نظرانے دینے والے ہیرو ہیں، قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو شہید میجر عدیل اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کررہے تھے۔

اس دوران اسیک دیسی ساختہ مواد کا بارودی دھماکا پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں میجر عدیل اور ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے  نصب کی گئی تھی۔

تازہ ترین