• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے صدر حسن روحانی نےغیر ملکی فوج کو خلیج فارس سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

سالانہ ملٹری پریڈ سے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ خلیج میں غیر ملکی فوج ہمارے لوگوں اور خطے کیلئے مسائل اور عدم تحفظ پیدا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات کے حملے کے بعد امریکا نے خطے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

ایرانی صدر نے مزید کہاکہ ایران کسی کو بھی اپنی سرحد کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔

حسن روحانی نے یہ بھی کہا کہ ایران امن کیلئے علاقائی تعاون کا منصوبہ اقوام متحدہ میں پیش کرے گا۔

تازہ ترین