• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھ کم ہوسکتے ہیں تو گرفتاری کیلئے تیار ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری گرفتاریوں سے ملک کی معیشت کو فائدہ اور دکھ درد میں کمی ہوسکتی ہے تو ہم سب گرفتار ہونے کو تیار ہیں۔

میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری واضح بیان دے چکے ہیں کہ اخلاقی طور پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کا خاتمہ ہو۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری لیاقت قائم خانی سے کبھی کوئی ملاقات نہیں رہی، ان کے بارے میں صرف ٹی وی پر سنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’ہماری مخالفت کریں، شہریوں کو سزا نہ دیں‘‘

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں شہید میجر عدیل شاہد کے والد سے تعزیت کی۔

مراد علی شاہ نے پاک افغان بارڈر پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل کے والد سے تعزیت کے دوران کہا کہ میں شہید کی فیملی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔

انہوں نے شہید کے والد کو ہر طرح کی سپورٹ کی پیشکش کی اور کہا کہ میجر عدیل نے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

تازہ ترین