• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد

وزیراعلیٰ سندھ کی شہید میجر عدیل شاہد کے والد سے تعزیت


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں فرحان ٹاور گلستان جوہر میں شہید میجر عدیل شاہد کے والد سے تعزیت کی۔

مراد علی شاہ نے پاک افغان بارڈر پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل کے والد سے تعزیت کے دوران کہا کہ میں شہید کی فیملی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، ہر طرح کی سپورٹ کی پیشکش کی اور کہا کہ میجر عدیل نے ملک کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں شہید کی فیملی کے لیے ہر ممکن خدمت کرنے کو تیار ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید میجر عدیل کے جڑواں بچوں بیٹے علی رضا اور بیٹی فاطمہ سے بھی ملاقات کی۔

اِس دوران صوبائی وزراء سعید غنی، ناصرشاہ، مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کل شہید میجر عدیل شاہد کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین