• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی لاک ڈائون ختم کیا جائے، 781 بھارتی سائنسدانوں کا مطالبہ

 بنگلورو (جنگ نیوز) بھارت کے 781کے سائنسدانوں ، محققین اور ماہرین تعلیم نے نریندر مودی کی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی لاک ڈائون ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک کے اعلیٰ ترین اداروں آئی آئی ٹینز اور آئی آئی ایس سی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے اس حوالے سے دو بیانات جاری کئے۔

6 معروف شخصیات کے دستخطوں سے جاری بیانات کی 150 شخصیات نے توثیق کی ہے۔ جن میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر انتہائی تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے وزارت ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، کو نسل آف انڈسٹریل اینڈ سائنٹیفک ریسرچ اور پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر کو ای میلز کی ہیں۔

تازہ ترین