عام طور پر کہا جاتا ہےکہ عورتوں کی زبان لمبی ہوتی ہے تاہم ایک ایسی ہی خاتون منظر عام پر آئی ہیں جن کی زبان 6اعشاریہ 5 انچ لمبی ہے ۔
امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی رہائشی 21 سالہ میکائلہ سروایا سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنیں جب انہوں نے اپنی 6اعشاریہ 5 انچ لمبی زبان کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کیں۔
میکائلہ کی تصویروں نے اپلوڈ ہونے کے ساتھ ہی مختلف کھانے پینے کی اشیاء بنانے والوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ۔
انسٹاگرام ماڈل میکائلہ کے اکاؤنٹ پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں ۔
میکائلہ کے مطابق کھانے کی اشیاء بنانے والے تشہیر کے لیے انہیں ویڈیو اپلوڈ کرنے کے لئے 900ڈالر تک ادا کرتے ہیں ۔
میکائلہ کے مطابق وہ نا صرف مختلف کھانے کی اشیا ء کی تشہیر سے پیسے کماتی ہیں بلکہ اپنے یوٹیوب چینل اور موبائل ایپلیکیشن پر مختلف اشیاء کی فروخت سے بھی پیسے کماتی ہیں۔
میکائلہ اپنی لمبی زبان کے باعث سالانہ 80 ہزار پاؤنڈز جو پاکستانی ایک کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے کما لیتی ہیں۔ میکائلہ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
میکائلہ کے بعض فالوورز اور جاننے والے انہیں ’چھپکلی‘ یا ’سانپ‘ کے نام سے پکارتے ہیں ۔ میکائلہ نے بتایا کہ انہیں پہلی بار چھٹی جماعت میں اپنی لمبی زبان کا احساس ہوا جس سے وہ پریشان نہیں ہوئیں بلکہ انہوں نے اسے اپنی پہچان بنا لیا ۔