• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں اورعام جگہوں پردفعہ144 کے تحت کچراپھینکنے پرپابندی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں اور عام جگہوں پر کچرا اور ملبہ پھینکنے پر قابو پانے کیلئے سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے دفتر سے جاری کردہ پریس بیان میں ڈپٹی کمشنر حیدر آباد عائشہ ابڑو نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے عام جگہوں، سڑکوں اور گلیوں میں کچرا یا ملبہ پھینکنے کے حوالے سے نافذ کیے جانے والی دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بہت جلد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین