• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوہائیو کی جیل میں قیدیوں پر موبائل فونز کی بارش

اوہائیو کی جیل میں قیدیوں پر موبائل فونز کی بارش


ٹیکنالوجی کا استعمال جہاں مجرموں کو پکڑنے کے لیے کیا جاتاہے وہیں جرائم پیشہ افراد بھی اب اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے لگے ہیں۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوکلڈ کی جیل میں بھی ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں جرائم پیشہ افراد نے جیل میں قید اپنے ساتھیوں کی بوریت کے شکار ہونے کی شکایت پر موبائل فون اور منشیات کی فراہمی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا تاہم خفیہ کیمروں کی آنکھ سے نہ بچ سکے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قیدی جیل کے صحن میں کھڑا ہے اور آسمان پر نظر جمائے ہوئے ہے کہ اچانک آسمان سے ایک پارسل گرتا ہے جسے قیدی تھامنے کی کوشش کرتا ہے۔ قیدیوں کی مدد کی یہ انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین