• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورروس کی دوسری مشترکہ فوجی مشقیں’فرینڈشپ 2019ء‘جاری

لاہور(نیٹ نیوز)روس کے جنوبی علاقے میں واقع ٹریننگ رینج میں پاکستان اورروس کی دوسری مشترکہ فوجی مشقیں ’ فرینڈشپ 2019ء ‘جاری ہیں۔ یکم اکتوبر کو شروع ہونیوالی مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون مزید بڑھے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ برس روس کا دورہ کیا اور پاکستان روس فوجی تعاون کی بنیاد رکھی تھی۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک ایکدوسرے کے فوجی تجربہ سے استفادہ کرسکیں گے۔مشترکہ مشقوں کے دوران پاکستانی فوجی پہلی بار مختلف اقسام کے روسی فوجی ہتھیار استعمال کرینگے۔
تازہ ترین