• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدہ صورتحال، عراقی وزیراعظم کا امریکا سے رابطہ

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں ملک میں جاری مظاہروں پرگفتگو کی۔

خبرایجنسی کےمطابق عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سےٹیلی فونک گفتگو کی۔

جس میں وزیراعظم نےتصدیق کی کہ ملک بھرمیں سکیورٹی فورسزنے صورتحال کو کنٹرول کرلیاہے اور امن و استحکام کو بحال کردیاگیاہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت نےمظاہرین کو اصلاحات کا پیکیج فراہم کیاہے۔ جبکہ مظاہرین کےمطالبات پورے کرنےکیلئےمزید اقدامات بھی کیےجائیں گے۔


تازہ ترین