ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی گزشتہ روز ہوئی۔تقریب سے قاری محمد عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرکسی نے موت کا ذائقہ چکھناہے۔ اسلام ہمیں امن ورواداری کا درس دیتاہے۔اس موقع پر سینئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا امتیاز گلزار چٹان نام کی طرح چٹان تھے۔ انہوں نے پوری زندگی ن لیگ کیلئے وقف کردی ۔ان کی خدمات کوکبھی فرموش نہیں کیا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے ۔اس موقع پرحاجی احسان الدین، ملک انور علی، رانا شاہد الحسن، میاں ر زا ق،رانا سجاد،اللہ دتہ کاشف،وسیم ممتازایڈووکیٹ،شیخ طاہر،شیخ یونس،زہد بشیر قریشی،مطیع اللہ الحسن بخاری،عبدالغفار جی ایم،اخلاق چوہان،رانا طفیل نون،شبیر چوہان،اشرف قریشی، ملک بلال اعوان سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے شرکت کی ۔