• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب خان وسان نےصفائی مہم میں خود جھاڑو لگائی

نواب خان وسان نےصفائی مہم میں خود جھاڑو لگائی


وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان ایکشن میں آگئے، ’’کلین کراچی مہم‘‘ میں خود جھاڑو اٹھا لی۔

نواب وسان ہیوی مشینری لے کر کراچی شرقی کے علاقے بھینس کالونی پہنچے، جہاں انہوں نے خود بھی سڑک پر جھاڑو لگائی۔

صفائی مہم کے دوران بھینس کالونی میں تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کی گئی، جس کے دوران سڑک پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

 نواب خان وسان نےصفائی مہم میں خود جھاڑو اٹھا لی
نواب وسان کراچی شرقی کے علاقے بھینس کالونی میں خود بھی سڑک پر جھاڑو لگائی۔

اس موقع پر نواب وسان کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف کرکے رہیں گے، کسی کی بدمعاشی نہیں چلے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے خبردار کیا کہ سڑک پر کچرا پھینکنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر بھر میں صفائی مہم جاری ہے، جس کے لیے صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاونینِ خصوصی کو مہم کی نگرانی کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تازہ ترین