• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت کی سست روی کا واضح اثر بھارت پر ہوگا، آئی ایم ایف

جنیوا (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کی سست روی کا واضح اثر بھارت پرہو گا۔

ماحولیاتی تبدیلی بھی عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ، ممالک کے درمیان جاری کاروباری جنگ (ٹریڈ وار) یا جھگڑے عالمی معیشت کو کمزور کر رہے ہیں وہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے پہلا خطاب کر رہی تھیں۔

خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق کرسٹلینا جارجیوا نے کہاکہ عالمی معیشت کی شرح ترقی اس دہائی کی سب سے نچلی سطح پر آنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مندی کے زیادہ واضح اثرات ہوں گے۔

جارجیوا نے کہاکہ ’’ابھرتی معیشت والے کچھ ممالک جیسے بھارت اور برازیل میں اس سال مندی زیادہ واضح ہوگی۔ چین کی شرح ترقی کئی برسوں تک لگاتار بڑھنے کے بعد اب گھٹتی جا رہی ہے‘‘۔ 

انہوں نے کہا کے تحقیق بتاتی ہے کہ تجارتی جھگڑوں کا وسیع اثر نظر آ رہا ہے اور ممالک کو معیشت میں نقدی ڈالنے کےلئے تیار رہنا چاہیے۔

تازہ ترین