خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ میری والدہ شہید بےنظیر بھٹو کا خواب تھا کہ لڑکیوں کا مستقبل روشن ہو۔
نواب شاہ میں گرلز کیڈٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ کا خواب تھا کہ ہر بیٹی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو۔ بختاور گرلز کیڈٹ کالج بچوں کے لیے سائبان کا درجہ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا ہونا سندھ کی بیٹیوں کے لیے بڑا اعزاز ہے۔