• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ جیسی آفات خالق کائنات کی طرف سے تنبیہ ہے، حافظ عبدالاعلیٰ

بریڈفورڈ(پ ر) مولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے کہا ہے کہ زلزلہ ، سیلاب اور جنگ جیسی قدرتی آفات خالق کائنات کی طرف سے ایک تنبیہ کے طور پر ہوا کرتی ہیں جو اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ کائنات کا خالق اپنی مخلوق کی ہرچیز سے واقف بھی ہے اور پوری طرح قادر بھی ہے، انسان بہت عاجزاوربے اختیار ہےکچھ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ زلزلہ زمین کی پلیٹیں ہلنے سے آتا ہے لیکن حق تعالی کے سوا پلیٹیں جمانے یا ہلانے پرکون قادرہے، انہوں نے کہا دیگرفلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن بھی اپنے متاثرہ بھائیوں کیلئے پوری جانبازی سے مصروف عمل ہیں ، برطانیہ جمعیت کے ناظم اعلی حافظ حبیب الرحمن حبیب ، مولاناقاری محمد اعظم خطیب میرپور ، مولاناحافظ عبدالحمید عامراپنے کارکنوں کے ہمراہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں کیونکہ عبادات کے بعد سب سے بڑا محبوب عمل عنداللہ اس کی مخلوق کی مدد کرنا ہے ،قرآن کریم کاواضح اعلان ہے کہ ایمان کی بنیاد پرکیے گئے فلاحی کام ہی اللہ کے ہاںقبولیت حاصل کرتے ہیں، جمعیت اہل حدیث کا فلاحی ادارہ اسلامک ریلیف ٹرسٹ لائق اعتماد ادارہ ہے جورضائے الہی کی خاطر مصروف عمل ہے، سب اہل ایمان کو چاہیے کہ توبہ واستغفار کے ساتھ ساتھ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور مدد کریں،بیان کے آخر میں مولاناعبدالاعلیٰ نے دعاکی اللہ تعالی اس قسم کی قدرتی آفات سے اپنی مخلوق کومحفوظ فرمائے ، سب گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ان آفات کے متاثرین کواجر عظیم دے اور جو ان کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں اللہ کریم ان سب کی مغفرت فرمائے ۔
تازہ ترین