پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
ایڈہاک صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی مستعفی ہو گئے تھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرستِ اعلیٰ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفی منظور کر لیا تھا۔
حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا۔