• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ سے ملاقات، غزہ امن منصوبے پر گفتگو

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ملاقات کی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی اس ملاقات میں غزہ امن منصوبے پر گفتگو کی گئی۔

مارکو روبیو نے عرب امارت کی جانب سے غزہ کے لیے 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

ملاقات میں امریکا اور یو اے ای کے مابین علاقائی سلامتی اور اے آئی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید