• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی‘ تحفظ ‘ دفاع کے معاملے پر پوری قوم ایک ،فردوس عاشق

کراچی(جنگ رپورٹ) مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ 2 ہفتے کی دوری پر ہے مگر کل تک مولانا کے ساتھ ایک پیچ پر نظر آنے والی اپوزیشن واضح فیصلہ نہ کر سکی اب نظر آرہا ہے کہ مولانا اکیلے رہ گئے ہیں ن لیگ مارچ کے حوالے سے اختلافات کا شکار، پیپلز پارٹی نے واضح کردیا کہ وہ دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی۔مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام سے یکجہتی کا دن ہے مولانا نے اس دن کا انتخاب کر کے اپنے عزائم واضح کر دیئے ہیں مگرجہاں ہمارے قومی بیانیہ‘قومی سلامتی ‘ قومی تحفظ ‘قومی دفاع کی بات آتی ہے وہاں ہم سب اکھٹے نظر آتے ہیں۔معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے کہا کہ پبلک ایڈمنسٹریشن سوشل سائنس کی گریجویشن یا ماسٹرز کے بعد ٹاپ اپ کیا جاسکتا ہے بڑی این جی اوز، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، یونیسکو، یو ایس ایڈ اور اس طرح کے اداروں بڑے مواقع موجود ہیں یہ بہت ہی دلچسپ مضمون ہے اگر پاکستان میں اس پر مہارت رکھنے والے ہوں تو یہاں پر بھی مواقع ہیں اس کے اندر ریسرچ کے لئے اسکالر شپ بھی موجود ہے۔رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان،سوشل میڈیا ایکٹویسٹ مہوش اعجاز بھی شریک گفتگو تھے۔ 11 اکتوبر لڑکیوں کے عالمی دن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

تازہ ترین