• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب پر ڈیل ہو گی، نہ کوئی شہر بند ہو گا: فواد چوہدری

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر ڈیل ہو گی نہ ہی کوئی شہر بند ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سیاسی حق ہے، اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فواد چوہدری نے مولانا کی تحریک کے دو بڑے مقاصد بتا دیئے

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت مذاکرات بھی کرے گی، ہاں مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی احتساب پر ڈیل ہو گی، نہ ہی کوئی شہر بند ہو گا۔

تازہ ترین