• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی اے این پی رہنما غلام احمد بلور سے ملاقات

پشاور(نمائندہ جنگ، این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جتنا حکومت ہمیں چلینج کریگی ہمارے حوصلے مزیدمضبوط ہونگے ، ڈنڈوں کے بارے میں کوئی قانون ہو تو بتائے، آج کوئی پستول چاقو تک نہیں تھا ۔مولانا فضل الرحمان نے بلور ہائوس میں اے این پی کے سینئر رہنماء غلام احمدبلور سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ حاجی غلام بلور کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے ، اے این پی نے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ اگر ہم میں سے کسی کو گرفتار کیا گیا تو پھر پلان بی پر عمل ہو گا ، ہمارا پلان بھی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا ، ہم مکمل پر امن ہیں ، ہمیں چھیڑنے کی کوشش نہ کی جائے ، حکومت ہماری ازباتوں کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے ، اب کیوں خاموش ہیں ۔ہمارا فیصلہ فیصلہ ہے ، اب مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا ، پورے ملک کی پولیس اور فورسز کو ہم اتنا مصروف کر دیں گے کہ وہ توبہ کریں گے ،اس موقع پر غلام احمدبلور کاکہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔

تازہ ترین