• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 24 گھنٹوں میں 131 افراد ڈینگی کا شکار

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 131 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 115 مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے، مختلف اسپتالوں میں 8 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹک میں 3، لاہور میں 2 اور ڈی جی خان اور چکوال میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف نے ڈینگی کو کیسے شکست دی

پنجاب کےمختلف اسپتالوں میں اس وقت502 مریض زیرِعلاج ہیں،جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 3 ماہ کےدوران 10 افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب میں انسدادِ ڈینگی کی ٹیموں نے ایک ہزار208 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا، ڈینگی لارواکی موجودگی پر 61 مقدمات درج کرکے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ہزار 232 افراد کو وارننگ دی گئی۔

تازہ ترین