• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مجرم پر جیل میں کھولتے پانی سے حملہ

لندن (پی اے)مسجد میں قتل کی واردات کے جرم میں قید ڈیرن اوسبورن پر کسی نے کھولتا ہوا پانی پھینک دیا، شبہ ہے کہ حملہ آور نے انتقامی کارروائی کی۔ اخبار سن کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور اوسبورن کے سیل میں دوڑتا ہوا آیا اور کھولتا ہوا پانی اس کے سر، چہرے اور جسم پر پھینک دیا، وہ انتہائی کوفت میں تھا۔ اوسبورن نے ہائی سیکورٹی ویکفیلڈ جیل میں سیکورٹی بزر بجادیا۔ جیل کے ہسپتال میں اسے طبی امداد دی گئی ہے۔ ویکفیلڈ جیل وہ ہے جس میں یوکے کے بہت ہی خطرناک قیدی رکھے جاتے ہیں۔ اس حملے سے پہلے اگست میں اوسبورن نے ایک مسلمان قیدی طارق اسلام پر حملہ کردیا تھا جو کم سن کے ساتھ زنا بالجبر کے جرم میں 13سال کی قید کاٹ رہا ہے۔ جبکہ اوسبو۱2.3رن نے 2017ء میں نارتھ لندن کی فنسبری پارک مسجد میں نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں ایک شخص ہلاک اور12زخمی ہوگئے تھے اس جرم میں اوسبورن کو عمر قید ہوئی تھی۔
تازہ ترین