• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس،عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد 15 ملزمان کو بری کر دیا۔ حیربیار مری سمیت دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری پر دوبارہ مقدمہ چلانے کے احکامات جاری ، انسداد دہشت گردی عدالت ٹو کے جج رحیم دادخلجی نے زیارت ریذیڈنسی نذر آتش کرنے سے متعلق کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد 15 ملزمان امان اللہ، حبیب اللہ، امین اللہ رحیم ، یوسف سید علی عبدالعلی حضرت علی داد محمد مراد بخش ، شکار خان ، بوزا خان ، اسد اللہ، عبدالخالق شاہ عبدالبکار کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔ ملزمان میں دو گرفتار جبکہ 13 ضمانت پر رہا تھے۔ مقدمے کی پیروی ممتاز ایڈووکیٹ، شوکت رخشانی ایڈووکیٹ، جعفر اعوان ایڈووکیٹ نے کی۔ عدالت نے حیربیار مری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو بری نہیں کیا جبکہ ان کی گرفتاری پر دوبارہ مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کئے۔ زیارت ریزیڈنسی نذرآتش کا واقعہ 16 جون 2013 میں پیش آیا تھا۔

تازہ ترین