• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 4 زخمی


کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار جاں بحق، 4 زخمی
سٹیلائٹ ٹاؤن کے قریب ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

تازہ ترین