• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم سیکیورٹی انتظامات: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اہم اجلاس

منگل 15اکتوبر کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسین ؓ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات پر زُور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنو جائزہ لیا۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

تازہ ترین