• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی بلوچستان نے 1 سال میں محکموں کو 22 ارب کے نوٹسز بھجوائے: اصغر ترین

اصغر ترین—فائل فوٹو
اصغر ترین—فائل فوٹو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بلوچستان کے چیئرمین اصغر ترین نے کہا ہے کہ 1 سال کے دوران مختلف محکموں کو 22 ارب روپے کے نوٹسز بھجوائے گئے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں اصغر ترین نے کہا کہ ان محکموں سے اب تک 8 ارب روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے، صوبے کے ڈپٹی کمشنروں نے 34 اکاونٹس کھولے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےوہ اکاؤنٹس بند کرا کے رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اب عوامی مسائل پر سوموٹو نوٹس بھی لے گی۔

چیئرمین پی اے سی بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ کے نیو سبزل روڈ توڑنے والے کوئٹہ پیکیج کے حکام کو طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید