• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی پارک کی تعمیر شروع کر دی، شہر میں جنگل تیار کر رہے ہیں، میئر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ’’ کڈنی ہل پارک سے ہل پارک‘‘ تک’’ چیئر لفٹ نصب‘‘ کی جائے گی جو کراچی کے شہریوں کے لئے بہترین تحفہ ہو گا،جو لوگ اسلام آباد یا مری نہیں جا سکتے ان کے لئے اس پارک میں ایسا ہی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے جیسا وہاں دستیاب ہے، یہ پارک جلد از جلد شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا، وہ منگل کو یہاں احمد علی پارک، کڈنی ہل پر تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر وائس ایڈمرل (ر)عارف اللہ حسینی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن،ارکان اسمبلی، ڈسٹرکٹ چیئرمین ، کونسلرز،تاجر اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کے لئے شہر میں جنگل تیار کر رہی ہے، یہ منفرد پارک ہو گا جو اس سے قبل تعمیر نہیں ہوا، پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے کڈنی ہل پارک سے ہل پارک تک چیئر لفٹ نصب کرنے کا منصوبہ ہے، یہ کراچی والوں کے لئے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ ہو گا۔

تازہ ترین