آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔


جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے مشروط کر دیا، شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں، کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 2020ء میں سادگی سے شادی کر لیں گے، جمشید دستی نے بیان میں دعا کی کہ اللّٰہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

قومی خبریں سے مزید