• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوان نے کردوں کے ساتھ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کردش فورس کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔

پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کردجنگجوؤں پر زور دیا کہ وہ ہتھیارپھینک دیں اور سیف زون سے نکل جائیں، یہی شام میں مسئلے کا فوری حل ہوسکتاہے۔

رجب طیب اردوان نے سیرین کردش فورس کیساتھ مذاکرات کاامکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ رہنما ثالثی کی کوشش کررہے ہیں، تاہم ترکی کی تاریخ میں نہیں ہےکہ کسی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت، سیاسی اتحاد کا احترام کرتاہے، شام میں سیف زون قائم کریں گے۔

اردوان نے کہا کہ ترکی شام میں آپریشن کے دوران کرد، عرب اور دیگر کمیونٹیز کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کونشانہ بنارہاہے۔

تازہ ترین