• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت برتنے والے ایس ایچ اوز کی اکڑ نکالنا ضروری ہے ،ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نےقتل کیس کی ناقص تفتیش کرنےکےخلاف درخواست پر ایس ایس پی کو 15 روز میں دوبارہ تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنےکاحکم دےدیا ۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے بشیراں بی بی کی درخواست پرسماعت کی عدالتی حکم پرڈی آئی جی آپریشن نےجو آپریشن رانا اشفاق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قتل کیس کی اتنی ناقص تفتیش کی گئی،ایسے ایس ایچ اوز کو معطل کردینا اور شوکاز نوٹس جاری کر دینانا کافی ہے، غفلت برتنے والے ایس ایچ اوز کے دماغ سے اکڑ نکالنا ضروری ہے یہ پولیس کا نظام کب ٹھیک ہو گا یہ کسی کو کچھ سمجھتے نہیں ہیں مقتول کی ماں عدالت میں روز ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہو جاتی ہے کیا جواب دوں،جس پر ڈی جی آئی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہوگا ۔
تازہ ترین