پاکستان رینجرز (سندھ) نے گذشتہ روز سپر ہائی وے کاٹھور پر رونما ہونے والے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
رینجرز اعلامیہ کے مطابق کچھ مخصوص حلقوں کی جانب سے ملکی اداروں کو بدنام کرنے اور پاکستان رینجرز سندھ کو اس واقعے میں ملوث کرنے کے منفی پروپیگنڈا کا مقصد انتشار پھیلانا ہے۔
اعلامیہ میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا / واٹس ایپ پر کسی بھی قسم کی خبر کو بلاتصدیق شئیر کرنے سے گریز کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
کسی بھی جرم یا دہشتگردی کے واقعے کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔