• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کرکٹ کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد جمعرات کی شام کراچی پہنچ گیا۔وفد کو جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرپی سی بی ڈائریکٹر ذاکر خان اور دیگر حکام نے خوش آمدید کہا۔ بنگلہ دیشی وفد جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا انہیں سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وفد میں کرنل عتیق الزماں،کمانڈر محمد رحم حسین، محمد شریف اور راسل رانا شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی تین ٹیموں نے اگلے چار ماہ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

تازہ ترین