• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے الائیڈ اسکول اورنگی ٹائون میں میٹرک کے امتحانات میں امتیازی نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں منعقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ،طلبہ کسی بھی قوم کا نہ صرف اثاثہ ہوتے ہیں بلکہ معمار بھی ہوتے ہیں،رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ کراچی کے طلبہ ہر سنگ میل عبور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آخر میں سو سے زائدطلبہ میں لیپ ٹاپ،اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،تقریب میں بلدیہ غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان ، شکیل احمد،رکن سندھ اسمبلی صداقت علی اور طلبہ کے والدین و اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تازہ ترین