• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن ،ٹوکیو ،بیجنگ ،لندن میں اکنامک منسٹر بھجوانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پاکستان نے عالمی اقتصادی دارالحکومتوں واشنگٹن، بیجنگ، ٹوکیو اور لندن میں اکنامک منسٹر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ان اہم عہدوں کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوںکی تمام وزارتوں ڈویژنوں کے موزوں بنیادی سکیل 21 اور بنیادی اسکیل 20 کے افسروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتوں ڈویژنوں اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 30اکتوبر 2019تک وزارت خزانہ کیو بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کو معقول نامزدگیاں بھجوا دیں نامکمل نامزدگیوں اور درخواستوں کو جو 30اکتوبر2019تک وصول نہیں ہوں گی کو زیرغور نہیں لایا جائے گا۔
تازہ ترین