• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف نے کراچی میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی


اسلام آبا د(نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہے، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پر پاک فوج کو فخر ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کے دورے میں پیسز چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا معائنہ کیا،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج کی بین الاقوامی پیسز چیمپئن شپ، مقابلے عروج پرآرمی چیف نے افسران سے ماحول، چیلنجز اور ریسپانس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے باجود جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

آرمی چیف نے چیمپئن شپ میں فاتح افسران اور جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے 8 ویں آرمی پیسز چیمپئن شپ جیت لی جبکہ انجینئر سینٹر ٹیم 7 ویں ینگ سولجرز پیسز چیمپئن شپ کی فاتح رہی۔

تازہ ترین