• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسیداحمد نے ہارتے مسلمانوں کو کتاب اور قلم تھمایا،مقررین

لاہور (نمائندہ جنگ) سر سید احمد خان کی 202ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات اور لبرل ہیومن فورم کے اشتراک سے’’سر سید خرد مندوں کے امام‘‘کے موضوع پر سیمینا ر ہوا۔مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ سر سید کی زندگی سے اہم پیغام ملتا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتی‘سر سیدؒ کے تعلیمی اداروں خصوصاً علی گڑھ یونیورسٹی کے باعث ایسے افراد کی ایسی کھیپ تیار ہوئی جس نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا لیکن آ ج ہم سر سید ؒ کا پیغام بھول چکے ہیں، سجاد میر نے کہا کہ سر سیدؒ نے اپنی کتاب کے ذریعے ایک فرنگی کی حضور ؐکی شان میں گستاخی پر مبنی کتاب کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر کے برتن بھی بک جائیںتب بھی یہ کتاب لکھوں گا ۔ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ قلم کی طاقت کے ذریعے بر صغیرکے ہارتے ہوئے مایوس مسلمانوں کی ہمت بڑھائی اور انہیں قلم و کتاب تھمایا تاکہ وہ آزادی کیلئے عملی تیاری کریں ۔صدر لبرل ہیومن فورم کے صدر افضال ریحان نے کہا کہ معاشرے میں لبرل آوازوں کو سننے کی برداشت پیدا کرنی چاہیے کیونکہ اس سے معاشرتی ارتقاء و ترقی جُڑی ہوئی ہے۔

تازہ ترین