تل ابیب (ایجنسیاں)اسرائیلی فوج کے ترجمان ایویچائے ادرعی نے غزہ کی سرحد پر یک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ʼٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنوبی سیکیورٹی باڑ کے قریب ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے سوال پوچھ لیا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی۔
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے، تحریک کو تیز کریں گے۔
ترجمان جے یو آئی ف خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکا باجوڑ جانے کی بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت سازش سے ختم کر کے ترقی کا پہیہ روکا گیا، چند عناصر نے ہماری قیادت کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک مزید 50 فلسطینی شہید ہوچکے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 57 ہزار 882 ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈی جیز، ایڈوائزر اور ای ڈی سمیت تمام بھرتیاں روک دی گئی ہیں، ہائر ایجوکیشن کا نیا چیئرمین میرٹ پر لگایا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کے پی میں حکومت ختم کر کے گورنر راج نافذ کرنے کی تبدیلی کو اچھا نہیں سمجھتا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کے ریفرنس کے حوالے سے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسمبلی پہنچ گئے، اسپیکر کی زیرِ صدرات اپوزیشن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔
کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں پیر سے کیسز کی سماعت ہوگی جس کی کاز لسٹ جاری کردی گی ہے۔
وفاقی وزیرامور کشمیر امیر مقام نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مذاکرات کی میز سے ہمیشہ بھاگ جانے والے پھر مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس چکری کے مقام پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صوبہ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور وزیرِ اعلیٰ لاؤ لشکر کے ساتھ لاہور چلے گئے۔
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق اور صوبہ ایک پیج پر نہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر ان کا بھائی الیکشن ہارا تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دن میں بھڑکیں مارتے ہیں اور شام میں پچھلے دروازوں سے منتیں کرتے ہیں۔