• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کام یاب ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ برآمدات میں 5 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ملک میں ترسیلاتِ زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین