• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نوازمیمن نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں گے۔

عرفان نوازمیمن کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو ذاتی طور پر مانیٹر کروں گا،

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو شکایات کے اندراج کے لیے واٹس اپ نمبر جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، یوں نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید