• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ جاری خسارے میں کمی آئی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111 اعشاریہ5 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ برآمدات میں 5 اعشاریہ9 فی صد اور ترسیلاتِ زر میں 17 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت جلد غریبوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین