• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حکومت تجاویز دے، مذاکرات کے دروزے بند نہیں کئے، عبدالغفور حیدری

جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے، عبدالغفور حیدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی تجاویز دے، جے یو آئی نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناظرین جے یو آئی (ف) کے جنرل سیکرٹری کا تفصیلی انٹرویو کل جیو پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے لیکن حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہی نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم اپنی تجاویز اور ایجنڈا لے کر تو آئے کہ ان پر بات ہوسکتی ہے یا نہیں، ہمارا مؤقف تو بالکل واضح ہے۔

تازہ ترین