• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظم اتحاد امت نے یوم داتاعلی ہجویری ؒ منایا

لاہور(خبرنگارخصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پرچاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم داتا علی ہجویر ی منایا گیا۔ لاکھوں مساجد میں داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے سیرت وکردار پر علماءکرام ومشائخ عظام نے روشنی ڈالی ،مرکزی تقریب اتحاد امت اسلامک سنٹر ارشد کینال بنک روڈ ہوئی جس سے چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینٹر متحد ہ علماءبورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا علی ہجویری کا فیض عام ہے جس کو یہ فیض چا ہیےوہ یہ فیض حاصل کر سکتا ہے ۔اسلامی اصولوں کی تشریح کو سمجھنے کے لئے ہمیں کشف المہجوب سے رہنمائی لینی ہوگی جامع مسجد کریمیہ سدیدیہ بلال گنج لاہور مولانا عبداللہ ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا علی ہجویری کے دود ھ کی سبیل قیامت تک جاری رہے گی ،جامع مسجد حیدری بریلوی باٹا پور میں پیر سید شہبا ز سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داتا صاحب نے دنیا میں رہنے جینے کے طریقے بتائے۔
تازہ ترین