• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آکرچلے گئے،مسائل کا حل پیش نہ کر سکے،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کراچی آکر واپس چلے گئے اور کراچی کی ڈھائی کروڑ کی آبادی کے مسائل کے حل اور مشکلات و پریشانی سے نجات کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل نہ دے سکے۔ کراچی کے عوام بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی خستہ حالی، صفائی ستھرائی سمیت بے شمار مسائل کاشکار ہیں اور شہریوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں،اس سے قبل انہوں نے کراچی کے لیے 162ارب روپے کے ایک پیکیج کا اعلان کیا مگر تاحال وہ رقم بھی کراچی کو نہیں مل سکی ہے اور نہ ہی فی الحال ملنے کے کوئی امکانات نظر آرہے ہیں۔
تازہ ترین