• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلا لئی اسماعیل کی طلبی کے حکم کی تعمیل درست انداز میں نہ ہونے پر جج برہم،ایس ایچ او طلب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے ننھی فرشتہ کے قتل کے بعد مظاہروں کے دوران حساس اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے مقدمہ کی ملزمہ گلا لئی اسمعیل کی بذریعہ اشتہار طلبی کے حکم کی تعمیل درست انداز میں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ پیر کو سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق ملزمہ سے متعلق کچہری،اسکے گھر کے باہر اور شاہراہ عام پر اشتہار آویزاں کیے گئے، قبل ازیں ملزمہ کو تین مرتبہ طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ فاضل جج نے ملزمہ کی بذریعہ اشتہار طلبی کے حکم کی تعمیل درست انداز میں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین