• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید140مر یض ہسپتالوں میں دا خل

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کے پرائیو یٹ و سرکا ری ہسپتالوں میں ڈ ینگی کے466مشتبہ مر یض دا خل ہیں جن میں سے 335کنفرم کیسز ہیں۔ گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 140مر یض دا خل ہو ئے ہیں اور 185 علاج معا لجے کے بعد ڈ سچا رج ہو ئے ہیں۔اسکے علاوہ ڈ ینگی ایکٹ میں خلاف ور زی پر اب تک 2918لوگوں کو نوٹس د یئے گئے ہیں، 1129 جگہوں کو سیل کیا گیا ہے اور 138کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ 112لوگوں کو گر فتار کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگرنے بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی لارو اکی افزائش میں نمایا ں کمی ہو رہی ہے۔اپنے نامہ نگار سے کے مطابق راولپنڈی کے الائیڈ ہسپتالوں میںڈینگی کےمزید 135کیس رپورٹ ہوئے ۔ ہولی فیملی ہسپتال میں مجموعی طور پر 72مریض لائے گئے، بینظیر ہسپتال میں 61 جبکہ سول ہسپتال میں 16 اورکینٹ ایریاز سے مزید پانچ مریض رپورٹ ہوئے ۔
تازہ ترین